لمپی سکن وائرس کے پھیلائو میں اضافہ، بیسیوں جانور ہلاک

احسان پور، ڈیرہ نواب صاحب (نمائندہ نوائے وقت ، نامہ نگار) لمپی سکن وائرس کے پھیلائو میں اضافہ، بیسیوں جانور ہلاک ، محکمہ لائیو سٹاک نے چپ سادھ لی احسان پور سے  نمائندہ نوائے وقت کے مطابق رحیم یارخان کے کئی دیہات میں بھی لمپی سکن وائرس کے پھیلاؤمیں اضافہ ہو گیا ۔ ہزاروں مویشی لمپی سکن کی بیماری  میں مبتلا ہوچکے اورمویشی پال جانوروں کی ویکسین کیلئے پریشان ہیں اتائی ویٹرنری ڈاکٹر دونوں ہاتھوں سے مویشی پالوں کو لوٹ رہے ہیں۔ ڈیرہ نواب صاحب سے نامہ نگار کے مطابق لمپی سکن سے جانوروں کی شرح اموات بڑھ چکی ہے اگر یہی حال رہا تو ملکسے گائے کا صفایا ہو جائے گا ۔مویشی پال محمد ساجد،غلام نازک، فیض بخش، کوثر عباس، محمد ندیم، ربنواز، محمد سلیم ودیگر نے کہا ہے کہ کوئی لائیوسٹاک کا ڈاکٹر خیرپور ڈاھا و دیگر علاقوںت میں نہیں آتے۔

ای پیپر دی نیشن