کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ، 693 نئے مریض ، ایک جاں بحق ، 173 کی حالت نازک 

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا نے 1 شخص کی جان لے لی۔ کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 693 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج مریضوں میں سے 177کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ مزید 798مریض شفایاب ہو گئے۔ گزشتہ 24  گھنٹوں میں ملک میں  وائرس کے مزید 20  ہزار 678  ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ مظفر آباد میں 19 اعشاریہ 44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح صوابی میں 13 اعشاریہ 04 فیصد، لاہور میں 12 فیصد، نوشہرہ میں 11 اعشاریہ 11 فیصد اور مردان میں 10 اعشاریہ 10 فیصد رہی۔ این سی او سی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ایبٹ آباد میں 6 اعشاریہ 25 فیصد، اسلام آباد میں 6 اعشاریہ 12 فیصد، پشاور میں 5 اعشاریہ 75 فیصد، فیصل آباد میں 5 اعشاریہ 67 فیصد، میرپور میں 3 اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ این سی او سی نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سرگودھا میں 3 اعشاریہ 50 فیصد، کراچی میں 1 اعشاریہ 73 فیصد اور حیدر آباد میں 1 اعشاریہ 32 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں  کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 57 کروڑ48 لاکھ 35 ہزار 501  ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ11 لاکھ  20 ہزار 218 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ای پیپر دی نیشن