پاکستان کی بگڑتی معاشی صورتحال پر کشمیری پریشان ہیں ، عبد القیوم نیازی 

Jul 30, 2022

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر کشمیری پریشان ہیں ، روز بروز پاکستان معاشی طور پر کمزور ہو رہا ہے ، سیاسی عدم استحکام بھی بڑھتا جا رہا ہے لیکن پی ڈی ایم ہٹ دھرمی کا شکار ہے، پاکستان کے تمام مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے ، تمام اسٹیک ہولڈرز الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  عمران خان نے پاکستان کو دن رات محنت کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کیا ، معشیت درست سمت پر گامزن کی ، پاکستان کو  سفارتی تنہائی سے نکالا لیکن اچانک بیرونی اشاروں پر سازش کر کے عمران خان کو اتار دیا گیا ، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش نہیں ، پاکستان کی معشیت کے خلاف سازش کی گئی ہے ، گزشتہ چار ماہ کے دوران پاکستان تنزلیبکا شکار ہے ، معشیت سنبھل رہی ہے ، نہ ہی دیگر مسائل پر قابو پایا جا سکا ہے۔ سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر بن چکے ہیں ، دنیا عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی قائل ہو چکی ہے ، عمران خان نے بطور وزیراعظم پاکستان کورونا وبا کے دوران بہترین اقدامات کیے ، عالمی اداروں نے عمران خان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کو سراہا لیکن سیاسی مخالفین کو عمران خان کی کامیابی اور مقبولیت ہضم نہ ہوئی ، سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے ، الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے ، پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

مزیدخبریں