چینی وزیر خارجہ کی تاشقند میں  روسی ہم منصب سے ملاقات

تاشقند(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے  یہاں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔وانگ نے کہا کہ موجودہ سنگین اور پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے چین اور روس کو دو بڑے ملک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے بروقت اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط کرنا چاہئے جس سے تعاون پر مبنی چین-روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیادی صورتحال واضح کرنے میں مدد ملے گی،دوطرفہ تعلقات میں مستحکم اورمستعد پیش رفت کو فروغ ملے گا،حقیقی کثیرالجہتی برقراراوراس پر عمل درآمد ہونے کے ساتھ بین الاقوامی آرڈرمیں منصفانہ اور معقول سمت میں پیش رفت ہوگی۔وانگ نیکہا کہ رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹرپر دستخط کی 20 ویں اور تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان طویل مدت ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے کی 15 ویں سالگرہ ہے اس لیے یہ ماضی کی وراثت اورمستقبل کی نئی شروعات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔چینی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ان کا ملک روس سمیت ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ تنظیم بین الاقوامی انصاف اور عدل کے دفاع کے لیے  ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امن واستحکام کا ایک مضبوط جزو بنے اوروبا کے بعد بحالی کا ایک کلیدی محرک ہو۔

ای پیپر دی نیشن