اسلام آ باد ( نوائے وقت رپورٹ ) چین اور پاکستان آرٹسٹ صلاحیتوں کو تربیت اور ناقابل احساس ثقافتی ورثے کا تحفظ کریں گے،چین کی ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹسکے نائب ڈائریکٹر ہاؤ جن لونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک ) کے تحت دونوں ممالک توانائی، سلامتی، معیشت میں تعاون کے علاوہ ثقافتی اور آرٹسٹ تبادلوں اور مواصلات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین اور پاکستان چائنا پاکستان کلچرل اینڈ ایجوکیشنل ایکسچینج سینٹر (سی پی سی ای ای سی ) کے قیام کے زریعے مشترکہ طور پر آرٹسٹ صلاحیتوں کو تربیت اور ناقابل احساس ثقافتی ورثے کا تحفظ کریں گے۔ سی پی سی ای ای سی کا آغاز رواں سال چین کی ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس اور پاکستان کی یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے کو مشترکہ طور پر کیا تھا۔ صدر یونیورسٹی آف ایجوکیشن طلعت نصیر پاشا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سی پی سی ای ای سی پاکستان اور چین کے درمیان گہرائی سے ثقافتی تبادلوں میں اضافہ کرے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس ( ایچ بی اے ایف اے ) نے کہا ہے کہ سی پی سی ای ای سی کی بنیاد پر وہ آر ٹسٹ صلاحیتوں کی تربیت، ناقابل احساس ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت، آرٹسٹک سائنس ٹیکنالوجی کامیابیوں کے تبادلے اور اساتذہ کی تربیت میں پاکستا ن کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
چین اور پاکستان کا آرٹسٹک صلاحیتوںاور ناقابل احساس ثقافتی ورثہ کے تحفظ پر اتفاق
Jul 30, 2022