پولیس کی پیشہ وارانہ استعداد میں اضافہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے : آغا سراج درانی 

کراچی (نیوز رپورٹر)قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی کا کہنا ہے کہ پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔ آغا سراج خان درانی سے انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کنٹرول کرنے کی حکمت عملی اور پولیس فورس کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ قائم مقام گورنر سندھ نے آئی جی سندھ کو گڑھی یاسین سے اغوا ہونے والے عبدالرحمان مغل کو جلد بازیاب کرانے کی ہدایت دی۔ ملاقات میں گورنر سندھ آغا سراج خان درانی نے ملک کے معاشی حب میں امن و امان کے قیام میں سندھ پولیس کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔ آغا سراج خان درانی نے کہا کہ وہ ایک غریب شخص ہے جس کی کسی سے دشمنی نہیں، پاک آرمی اور رینجرز کے ساتھ پولیس نے بھی اس ضمن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، صوبے میں کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن