تمام سرکاری و نجی سکولز تدریس ناظرہ اور باترجمہ قرآن مجید پڑھانے کے پابند: رفیق احسن

 وہاڑی (نامہ نگار‘کرائم رپورٹر‘سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول میں با ترجمہ قرآن مجید بطور علیحدہ مضمون پڑھانے کے پابند ہوں گے سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں تدریس ناظرہ / ترجمہ قرآن مجید کیلئے کلاس میں نمایاں جگہ پر ٹائم ٹیبل آویزاں کریں گے جس میں ناظرہ /باترجمہ قرآن مجید کا بطور علیحدہ مضمون واضح درج ہونا چاہیے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں ناظر ہ اور باترجمہ قرآن مجید کی تدریس کے لئے کوالیفائیڈ ٹیچر ہونے چائیں۔ پرائمری تک قرآن مجید کی تدریس ناظرہ ہو گی اور کلاس 6 تا 10 باترجمہ ہوگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ ایجو کیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جنرل سید وسیم حسن، سی ای او ایجو کیشن ملک عبدالحمید، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایجوکیشن رانا شاہد،پرنسپلز دانش سکو ل بوائز اینڈ گرلز ٹبہ سلطان پور محمد طیب، زرقا سہیل، ڈی پی ایس سکول بوریوالا کے پرنسپل صلاح الدین،پرنسپل گرائمر سیکنڈری سکول وہاڑی صائمہ سردار اور پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے عہدیداران  جہانزیب، ثاقب، سرفراز پہوڑ،میاں طارق اور دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام سرکاری وپرائیویٹ سکولز پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکی دی گئی ہدایات کے مطابق ہر کلاس کا دیا ہو اسلیبیس پڑھانے کے پابند ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن