گوجرانوالہ:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ٹوٹے انڈے تلف

Jul 30, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات پرضلع گوجرانوالہ میں کریانہ اورجنرل سٹورزپہ چھاپے مارے گئے۔ بچوں کے کھانے والی اشیاء کی چیکنگ کی گئی۔متعدد دکانداروں کومزید بہتری کیلئے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے جبکہ متعدد سٹورز کیخلاف کنفیکشنری،سویٹس،بیکری کی اشیا زائد المعیاد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ سٹور مالکان کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سیکشن13کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ بھاری مقدار میں زائد المعیاد اشیا اور ٹوٹے انڈوں کو فوڈ سیفٹی ٹیموں نے موقع پر تلف کر دیا ۔

مزیدخبریں