شیخو پورہ (نمائندہ خصوصی ) شیخوپورہ میں محکمہ ماہی پروری کے عملہ کی مبینہ طور پر غفلت اور لاپرواہی کے باعث متعدد مچھلی فارم یا تو بند ہو چکے ہیں یا ان میں موجود مچھلیوں میں بیماریاں پیدا ہو چکی ہیں اس کے علاوہ شیخوپورہ میں گزرنے والی متعدد نہروں راجباہوں پر مچھلی کا غیر قانونی شکار کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ماہی پروری کا عملہ فارمر کو کوئی سہولت فراہم نہیں کر رہا اکثر فارمر دیگر شہروں سے مچھلی کے بچے حاصل کرتے ہیں گر فارمر کو ان کی پرورش اور خوراک کے بارے میں بھی کوئی آگاہی مہم نہیں کی گئی ایک سروے میں متعدد فارمر نے بتایا کہ محکمہ ماہی پروری شیخوپورہ کے دفتر میں اکثر عملہ غائب رہتا ہے جب بھی کوئی فارمر وہاں جاتا ہے تو اسے مکمل آگاہی فراہم نہیں کی جا تی مزید پتہ چلا ہے کہ شیخوپورہ میں کیوبی لنک نہر اپر چناپ نہر دریائے راوی کے مختلف مقامات پر مچھلی کے غیر قانونی شکار کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
شیخوپورہ میں متعدد مچھلی فارم بند‘ نہروں پر غیر قانونی شکار جاری
Jul 30, 2022