فوج ‘حکومت کے شکر گزار‘پاکستان ہمیشہ دلوں میں رہے گا : لینا موٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کے ٹو چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران علی سدپارہ اور جوان پابلو کے ہمراہ اپنی جان سے ہاتھ دھو نیوالے آئس لینڈ کے کوہ پیما جان سنوری کی فیملی نے ریسکیو آپریشن پرپاکستانی فوج ، حکومت اورقوم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ فروری 2021 ء میں رونما ہونے والے واقعات ہمارے لیے بطور خاندان اور علی سدپارہ اور جوان پابلو کے خاندانوں کیلئے بہت مشکل تھے۔ جان کے کھونے کے بعد سے میں اور بچے جس دکھ کے سفر پر تھے اس کی وضاحت کرنا آسان نہیں ہے۔ جان سنوری کی بہنوں کیرن، کرسٹین ، بیٹی ہللا کیرن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہلیہ لینا موٹ نے کہا کہ جان سنوری اور پاکستان کے کوہ پیمائی کے ہیرو اور لیجنڈ علی سدپارہ کے درمیان دوستی اتنی مخلص اور مضبوط تھی کہ ہم نے بطور خاندان پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ذاتی طور پر ان لوگوں کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر ہمارا ساتھ دیا۔ پاکستان کے حصوں کا دورہ کرنا جان سنوری کو اتنا ہی پیار اتھا جتنا کہ آئس لینڈ میں اپنے خاص مقامات سے۔ لینا موٹ کا کہنا تھا کہ ہم ایک خاندان کے طور پر بہت سے لوگوں کی طرف سے زبردست حمایت اور گرمجوشی کے اظہار کیلئے شکر گزار ہیں۔ ہم حکومت پاکستان، پاک فوج کے سربراہ اور 10 کور کے کمانڈر، پاکستان کے دفتر خارجہ، صوبہ گلگت بلتستان کی مقامی حکومت، خالد خورشید وزیر اعلیٰ، راجہ ناصر وزیر سیاحت کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...