مانچسٹر( نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ بیورو چیف روزنامہ نوائے وقت گروپ کے عارف چودھری کے بیٹے بابائے صحافت چودھری علی حسین مر حوم کے پوتے پریس کلب کے سابق چیئرمین چودھری آصف پندھیر چودھری ارشد پندھیر مر حوم کے بھتیجے نوائے وقت کے نمائندے حسیب آصف پندھیر کے کزن عمر عارف چودھری نے مانچسٹر یونیورسٹی سے انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ کا امتحان اعلی نمبروں میں پاس کیا۔ برج واٹر ہال مانچسٹر میں یو نیورسٹی کے چانسلر لارڈ میڈیلسن سے ڈگری حاصل کر کے پاکستان اور خاندان کا نام روشن کیا۔