لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماؤںنے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی جانب سے پی ٹی آئی کی خواتین کے حوالے سے نازیبا گفتگو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمن کو ماں بہنوں کی عزت کرنا نہیں آتی۔ سابق ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری، رخسانہ نوید، روبینہ جمیل، شنیلا روت، ڈاکٹر نوشین حامد معراج و دیگر نے کہا کہ فضل الرحمن کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔
مولانافضل الرحمن کی پی ٹی آئی کی خواتین کے بارے نازیبا گفتگو کی مذمت کرتے ہیں:ڈاکٹر سیمی بخاری و دیگر
Jul 30, 2022