لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ اسلامی سال کی ابتداء بھی قربانی سے ہوئی اور انتہاء بھی قربانی سے ہوئی۔ سال کی ابتدائ(محرم الحرام) میں حضرت عمر فاروقؓ نے جام شہادت نوش فرمایااور انتہائ(ذی الحجہ) حضرت عثمان غنیؓ جیسے جلیل قدر صحابی رسول کی شہادت سے ہوئی۔ حضرت عمر فاروقؓ وہ واحد شخصیت ہیں جن کو اللہ کے رسولؓ نے اللہ سے مانگ کر لیا۔ جس راستے سے عمر فاروقؓ گزر جاتے وہاں سے شیطان نہیں گزرتا تھا۔ حضور اکرمؐ نے اپنی زبان اقدس سے عمر فاروقؓکو جنت کی بشارت سنائی۔ مرکزاحرار جامع مسجد ختم نبوت چندرائے روڈ میں خطاب میںکہا کہ حضور اکرمؐ کے تمام صحابہ کرامؓ ستاروں کی مانند ہیں جس کی بھی پیروی کرو گے وہ تمہیں جنت میں لے جائے گا۔ حضرت عمر فارقؓ کی وجہ سے اسلام کو عزت ملیؒ۔ حضرت عمر فاروقؓ نے اللہ پر توکل کرتے ہوئے اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا اور کعبہ کو مسلمانوںکیلئے آزاد کروایا اور آپؓ کے مسلمان ہونے کے بعدکھلے عام اللہ تعالیٰ کی عبادت ہونے لگی۔ خلفاء راشدین کا عہد اور ان کا تشکیل دیا ہوا ریاستی نظام امت کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان کے نقش قدم پر چل کر ہی مسلمان ترقی کر سکتے ہیں۔
اسلامی سال کی ابتداء قربانی سے ، انتہاء بھی قربانی سے ہوئی:سیدکفیل بخاری
Jul 30, 2022