شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اور مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس لگا کر تاجروں اور غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے حکمران اتحاد ہر محاز پر ناکام ہو چکا ہے آئے روز ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملکی معیشت ڈوب رہی ہے اور قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے انہوںنے کہاکہ ملک خسارے میں جا رہا ہے جبکہ ہمارے حکمران اور چند خاندان فائدے میں جا رہے ہیںامپورٹڈ حکومت نے 3,4 ماہ میں ہی ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے بجلی گیس پٹرول میں اضافے کے بعد اب عوام پر بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس لگاکر ایٹم بم گرایا دیا گیا ہے شیخوپورہ کے تاجر اور عوام بلوں پر ٹیکس ادا نہیں کریں گے ۔ اگر حکومت نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس ختم نہ کیا تو انجمن تاجران حکومتی اداروں کا گھیرائو کرے گی ۔