شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شیخوپورہ میاں ذیشان پرویز،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال،نائب صدور شیخ عظیم جاوید،میاں تنویر احمد نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کا بیانیہ ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کا نیا شوشہ چھوڑاجس پر بھی قوم نے کان نہیں دھرے تو اب یہ نئے انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کر کے نئی محاذ آرائی کو جنم دینا چاہتے ہیں جس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست اب آخری ہچکیاں لے رہی ہے عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت تباہ کی کشمیر فروخت کیا اسلامی ممالک کو پاکستان سے شدید ناراض اور دور کیا یورپ اور امریکا کے خلاف صرف سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے سازش کا جھوٹا بیانیہ بنایا۔
پی ٹی آئی کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے: ذیشان پرویز
Jul 30, 2022