راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سپائنل ایسوسی ایشن فار ڈس ایبلیٹیز کے زیر اہتمام گزشتہ روز ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں شدید بارش کے باوجود 10 افراد نے اپنے اہل خانہ سمیت شرکت کی ، منہاج ویلفیئر فائونڈیشن راولپنڈی کے ممبرایگزیکٹواور ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فیصل زمان نے کہاکہ بے مقصدیت انسان کو ذہنی طور پر مفلوج اور اس کی صلاحیتوں کو زنگ آلود کر دیتی ہے ، ترقی یافتہ ممالک میں معذور افراد کی بحالی اور انہیں فعال شہری بنانے کیلئے حکومتی سطح پر باقاعدہ ادارے قائم ہیں ،پا کستان میںایسے اداروں کی تعداد نہ ہونےکے بر ابر ہے ،ریس شروع ہونے سے قبل سب انتہائی خو ش اور ان کا جوش دیدنی تھا،اہل خانہ اور وہاں مو جود افراد نے شرکاء کے حوصلے بڑھانے کیلئے نعر ے لگائے اور خوب ہلہ گلا کیا، جیتنے والے افراد کو انعا ما ت سے نوازاگیا۔
بے مقصدیت انسان کو ذہنی مفلوج، صلاحیتوں کو زنگ آلود کر دیتی ہے، فیصل زمان
Jul 30, 2022