کاشتکار بارشی پانی کو محفو ظ کرنے کیلئے مولڈبولڈ ہل گہرا چلائیں، ترجمان 

Jul 30, 2022


 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بارانی علاقوں میں بارشوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانا اور صحیح طریقہ سے استعمال کرنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے، بارانی علاقوں میں خریف کی فصلیں تو ان بارشوں سے براہِ راست مستفید ہوتی ہیں جبکہ ان علاقوں میں ربیع کی فصلیں موسمِ گرما میں ہونے والی مون سون کی بارشوں کے محفوظ کردہ وتر میں کاشت کی جاتی ہیں،ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق بارشی پانی کو محفو ظ کرنے کے لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ بارانی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے آغاز سے قبل یا پہلی بارش کے بعد زمین وتر حالت میں آنے پر ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا (مولڈبولڈ) ہل گہرا چلائیں۔ تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ گہرا ہل چلانے سے عام طریقہ کی نسبت 15 سے 20 فیصد زیادہ پانی محفوظ ہوتا ہے اور گندم کی پیداوار میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوتا ہے،ڈھلوان سطح کے حامل کھیتوں میں ڈھلوان کے مخالف سمت میں ہل چلانا چاہیے تا کہ بارش کا پانی زیادہ سے زیادہ مقدار میں سیاڑوں میںجذب ہو سکے۔ 

مزیدخبریں