گھر کے رہائشی عدالتی بیلف سے الجھ پڑے


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گھر کے رہائشی عدالتی بیلف سے الجھ پڑے ،تھانہ رتہ امرال کو سول کورٹ راولپنڈی کے راجہ گلزار حسین نے بتایا کہ وارنٹ بروئے رجسٹرڈ نمبر 4167برائے تعمیل موصول ہوا ہمراہ پولیس موقع پر پہنچا تو گھر کے اندر سے مرو خواتین نے فحش کلامی کی اور جن کو عدالتی احکامات کے متعلق بتایا تومردوں نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور خواتین نے میرے ساتھ بد تمیزی شروع کر دی اور کارسرکار میں مداخلت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...