عزاداری میں کسی قسم کی رخنہ اندازی برداشت نہیں کی جائیگی، شجاعت بخاری 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے آمدہ محرم الحرام کیلئے 14نکاتی ضابطہ عزاداری کا اعلان کردیا،عزاداری میں کسی قسم کی رکاوٹ اور رخنہ اندازی ہرگز برداشت نہیں کریں گے ، حکومت مسائل عزاداری کے حل کیلئے وعدوں پر عمل کرے ،محرم میں قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کے فرمودات کے مطابق غم حسین ؑ کو ہر شے پر ترجیح دینے کا عزم ،قائد اعظم کی طرح آغا سید حامد علی شاہ موسوی ہمیشہ قائد رہیں گے حساس مقامات پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے دوران قبل از وقت موثر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے عزاداروں کی سہولت کیلئے ملک بھر میں محرم کمیٹی عزاداری سیل قائم کردیئے گئے ہیں جس کے مرکزی کنوینر کرنل (ر) ایس ایچ کاظمی ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن