ڈاکٹر مختار احمد دو سال کیلئے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن تعینات

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر مختار احمد کو دو سالہ مدت کے لئے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن تعینات کردیاہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر مختار احمد اس سے قبل بھی چیئرمین ایچ ای سی زمے داریاں نبھا چکے ہیں اور اعلی تعلیم میں وسیع انتظامی و تدریسی تجربہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی کے لئے وزیر اعظم کو تین ناموں پر مشتمل سمری بھیجی گئی تھی جن میں سے ڈاکٹر مختار احمد کا چنائو بطور چیئرمین ایچ ای سی کیا گیا ہے۔
تعینات

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...