بلدیاتی افسران کی نااہلی نے کوٹری کو گندے پانی میں ڈبودیا

Jul 30, 2022

کوٹری(نامہ نگار)او پی ایس پر تعینات چیف میونسپل آفیسر کی ناتجربہ کاری نے شہر کو سیوریج کے پانی میں ڈبودیا۔پریس کلب اوراسکے اطراف میں  آلودہ پانی کھڑا ہونے سے شہری پریشان۔کاروباری سرگرمی بھی متاثر۔سی ایم او نے سینئر ملازمین کو کھڈے لائن لگا کر جونیئر ملازمین کو اہم عہدے سونپ دیئے۔شہری وسماجی حلقوں کا احتجاج‘وزیراعلی سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹری میں خلاف ضابطہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود 16گریڈ کے کونسل ملازم کو گریڈ 18کے اہم عہدے پر فائز کررکھا ہے جس کو ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج بھی دے رکھا ہے جس کی تعیناتی کے بعد کوٹری کا مرکزی تجارتی وشہری علاقہ گٹروں کے آلودہ پانی کی لپٹ میں آچکا ہے گزشتہ 15روز سے کوٹری کا سیوریج سسٹم درہم برہم ہونے سے گٹروں کا آلودہ پانی ابل کر شاہراہوں اور گلی کوچوں میں تالاب کی شکل اختیار کرچکا ہے۔میونسپل آفیسر نے ناتجربہ کاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم عہدوں پر سینئر ملازمین کو ہٹا کر جونیئر ملازمین کا تقرر کررکھا ہے جس کے سبب کوٹری کا کاروباری وگنجان آباد علاقے سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ کوٹری کے مرکزی کاروباری علاقہ سمیت پریس کلب اور بلدیہ کے دفاتر کے سامنے برساتی پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پانی میں ڈبودیا

مزیدخبریں