کراچی (نیوز رپورٹر)انٹربورڈکمیٹی آف چئیرمین کے زیر اہتمام طلبا کو جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی کے لئے کراچی میں نئے ریجنل آفس کا افتتاح کردیا گیا ، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر وزیر برائے بورڈز و یونیورسٹیز محمد اسمائیل راہو، سیکرٹری بورڈز و یونیورسٹیز محمد مرید راہمون، مینجینگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاونڈیشن ڈاکٹر راجہ مظہر حمید، سیکرٹری آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح، سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان، وائس چانسلرز و دیگر افسران شریک ہوئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت معیاری اور مشکلات کے بغیر طلبا کو سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہے ، جدید سہولتوں سے آراستہ آئی بی سی سی کے نئے ریجنل آفس کا قیام بہترین قدم ہے ، معاشی مسائل کے باوجود پہلی ترجیح تعلیم ہے ، تعلیم یافتہ نوجوان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا، ملک کی بیشتر آبادی نوجوان ہے جسے تعلیم دینا حق ہے ،انٹربورڈکمیٹی اپنے وسائل کے باوجود ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے لئے محنت سے کام کررہی ہے،کراچی بڑی آبادی کا شہر ہے یہاں سٹیٹ آف دی آرٹ ریجنل دفتر کے قیام سے طلبہ و طالبات مستفید ہونگے،انکا مزید کہنا تھا کہ نوجوان طبقہ سیاسی صورتحال سے پریشان ہوئے بغیر تعلیم پر توجہ دیں اسی میں ہم سب کی بقا ہے، وفاقی حکومت تعلیمی بجٹ میں اضافے کے لیے بھی کوشاں ہے- اس موقعے پر سیکرٹری آئی بی سی سی نے بتایا کہ تمام تعلیمی بورڈز کے تعاون سے سیکنڈری اور انٹر کے امتحنات سے سپلیمینٹری کا ٹیگ ختم کر دیا گیا ہے اور اس طرح اب فرسٹ اینول اور سیکنڈ اینول امتحنات ہوں گے، اس موقع پر سندھ بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے-
انٹربورڈکمیٹی
حکومت طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں کوشاں رانا تنویر
Jul 30, 2022