کراچی( نیوز ڈیسک )فیڈرل بی ایریا رئیلٹرز ایسوسی ایشن FBRA کاK الیکٹرک کے ظالمانہ سیلز ٹیکس (ریٹیلر) کے خلاف واٹر پمپ چورنگی فیڈرل بی ایریا میں پر امن احتجاج،عوام اور تاجر برادری روڈ پر آگئے،احتجاج میں متحدہ قومی موومنٹ ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے ذمہ داربھی شامل ہوگئے۔جماعت اسلامی کے فاروق نعمت اللہ،متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران بلدیاتی امیدواران خرم فرحان، سابقہ چیئرمین جمشید قائم خانی، سابقہ وائس چیئرمین عابد نثار، سابقہ ٹاؤن ناظم امیدوار چیئرمین اصغر حسین ،امیدوار وائس چیئرمین طارق شمس،طارق وصی ،امیدوار چیئرمین سید شاہزیب شاہ،امیدوار چیئرمین عامر علی،امیدوار وائس چیئرمین انظر صدیق ،امیدوار وائس چیئرمین حاجی فیاض انصاری جبکہ واٹر پمپ،عائشہ منزل الیکٹرانک مارکیٹ کے شاہد، عائشہ منزل فرنیچر مارکیٹ کے الطاف ، عرشی مارکیٹ جمال اور دکان داروںکی بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کی۔شرکاء نے اپنے خطابات میںاس عزم کا اظہار کیاکہ وفاق اورK الیکٹرک نے بل میں اضافی ٹیکس واپس نہیں لیا تو اگلی بارK الیکٹرک اور دیگر اداروں کا گھیراؤ کریں گے۔فیڈرل بی ایریا رئیلٹرز ایسوسی ایشن FBRA کے صدر کامران نذیر نے کہاکہ فوری طورپر بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس واپس لیاجائے،بصورت دیگر تاجر برادری عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی ۔مقررین نے کہاکہ اگر ٹیکس واپس نہیں لیاگیا تو بلوں کی ادائیگی روک دیں گے ۔خطاب میں صدر کامران نذیرکا کہناتھاکہ فیبرا ظالمانہ سیلزٹیکس کو نامنظور کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسے فوری واپس لیاجائے۔انہوں نے کہاکہ خدارا ہمیں کام کرنے دیا جائے ظالمانہ ٹیکسز لگا کر بے روزگار نہ کیا جائے،بصورت دیگر ہم کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں جو ٹیکس لگا کر بھیجا گیا ہے وہ کسی صورت قابل قبول نہیں اگر اسے واپس نہیں لیا جاتا تو احتجاج کے ساتھ ساتھ دیگر آپشن استعمال کریں گے لیکن یہ ٹیکس ہرگز ادا نہیں کریں گے۔شرکاء کاکہناتھاکہ حکمران مشکل فیصلے ضرور لیں لیکن اتنا بوجھ نہ ڈالیں جس سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر تباہ ہو کر رہ جائے، جب رئیل اسٹیٹ سیکٹر چلتا ہے تو ساٹھ 70 فیصدسے زائد الائیڈ انڈسٹریز بھی چلتی ہیں جس کا ڈائریکٹ فائدہ حکومت کو ہوتا ہے۔
کامران نذیر