صوبائی سیکرٹری کامل آغا کیسے مرکزی صدر کو ہٹا سکتے ہیں:طارق بشیر چیمہ

Jul 30, 2022

احمد پور شرقیہ( شیخ عزیز الرحمن سے )وفاقی وزیرو مسلم لیگ قاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران میں کچھ اختلافات ہیں مگر پارٹی کی سطح پر ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے کامل علی آغا صوبائی سیکرٹری ہونے کے باوجود کیسے مرکزی صدر کو ہٹا سکتے ہیں وہ نہ ورکنگ کمیٹی کے ممبر ہیں اور نہ ہی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا قانون اجازت دیتا ہے کہ مجھے یا چودھری شجاعت کو ہٹایا جا سکے۔ چوہدری پرویز الہی اگر چاہے اور مجھے کہیں تو میں اپناعہدہ قربان کر سکتا ہوں مگر چوہدری شجاعت حسین کو کسی طور پر بھی ہٹایا نہیں جا سکتا پرویز الہی اور شہباز شریف کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کو ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے بہا ولپور اپنی رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد انہوں نے علاقائی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چوہدری شجاعت حسین عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے رضامند نہیں ہے۔
 طارق بشیر چیمہ 

مزیدخبریں