شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت)جمعیت علماء پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے دورہ شجاع آباد کے موقع پر صوبائی نائب صدر حاجی عاشق علی قادری ‘ ابراہیم سعیدی‘ عبدالوہاب قادری‘اشفاق سعیدی‘ حاجی اللہ بجش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملکی باگ ڈور دیانت دار قیادت کے ہاتھ میں ہوگی تو حالات بہتر ہونگے اس وقت ملک میں باریاں بدلی جارہی ہیں چور لٹیرے کرپشن مافیا اس ملک پر مسلط ہیں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ایک دوسرے پر الزام تراشی بداخلاقی اور گالم گلوچ کا استعمال کیا جارہا ہے جو کہ نہ جمہوری آئینی و اسلامی سیاسی اخلاقی طریقہ ہے ملکی مفاد اور بہتری کے لئے سیاسی اختلاف ہونے چاہیے مگر آج اپنی کرپشن چوری بچانے کے لئے سیاستدان ایک دوسرے کے خلاف ہیں ۔جے یو پی نظام مصطفیٰ کے نفاذ و مقام مصطفیٰ کے تحفظ کیلئے مصروف عمل ہے ۔