لاہور: پی ٹی آئی حکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔واضح رہے وہ پنجاب اسمبلی کے اب تک کے منتخب ہونے والے سب سے کم عمر ڈپٹی اسپیکر ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت ہوئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت ہوئی لیکن امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوا۔ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا لیکن پی پی نے اتفاق نہ کیا اور ن لیگ سے اپنا امیدوار دینے کا مطالبہ کیا تھا علی گیلانی نے کاغذات حاصل کیے لیکن جمع نہیں کروائے اور یوں واثق ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔