پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس :چیف الیکشن کمشنرکے خلاف بڑا فیصلہ

Jul 30, 2022 | 18:28

اسلام آباد: تحریک اںصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں حکومتی وفد سے ملاقات کرنے پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گی۔ شرکا نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائیں گی، عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔پارٹی قیادت نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں جس پر عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا اور الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں