سافٹ ڈرنکس کی مشہور کمپنی کوکاکولا نے کہا ہے کہ اگست کے آغاز سے سپرائٹ کی بوتل کا رنگ سبز نہیں ہوگا۔چھ دہائیوں سے سبز رنگ والی بوتل کا رنگ اب سفید (ٹرانسپیرنٹ) ہوگا۔کمپنی نے ایسا اس لیے کیا ہے کہ سفید بوتولوں کی ری سائیکلنگ آسان ہونے کے ساتھ وہ ماحول کے لیے کم نقصان دہ ہیں جبکہ سبز پلاسٹک بوتل کے طور پر ایک ہی بار استعمال ہوتا ہے یہ ری سائیکل ہوکر کارپٹس وغہیرہ میں ہی استعمال ہوسکتا ہے ۔کمپنی کے مطابق "گو گرین" کیمپین کا حصہ بننے کے لیے جو کہ ماحول کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے حالانکہ1961سے جب پہلی بار سپرائٹ مارکیٹ میں آئی تھی تب سے اب تک اس کی بوتل کا رنگ سبز ہی تھا جو کہ تازہ دم کردینے کی نشانی تھا۔
سپرائٹ کی بوتل اب سبز نہیں ہوگی
Jul 30, 2022 | 20:16