مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس پرپاکستان تحریک انصاف کا جواب 

پشاور:مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس پر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اس ملک میں شر اور باطل کا امام سیاسی مولوی ہےاس ضمیر فروش کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنے کا پورا کریڈیٹ تحریک انصاف کے کارکنان کو جاتا ہے انہوں نے کہاقوم اس قابلِ فروخت مولوی کے نظریات اور سیاست سے مکمل طور پر پناہ مانگتی ہے،جھوٹ بولتے اور قوم کی ماؤں بہنوں کے بارے میں غلیظ گفتگو کرتے اس امام ال المنافقین کو شرم نہیں آتی۔پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ پر اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ لینے پر علی امین نے کہاسیاست کے اس بیہودہ کردار کی اپنی فنڈنگ مجرموں کی تجوریوں سے آتی ہےیہ شاطر اور حریص مولوی ڈھونڈ کر چوروں کو اتحادی بناتا ہے۔بولےسادہ لوح ووٹرز کو مذہب کا جھانسہ دیکر ان کا مینڈیٹ چوروں کو کرائے پر دیتا ہے، پاکستان کی سیاست کی ساکھ بحال کرنے کیلئے فضل الرحمٰن جیسے کرداروں کی شرمناک سیاست دفن کرنا ضروری ہے،کہاریاست اس سیاسی جوکر کی باتوں پر دھیان دینے کی بجائے عوام کو اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دے،  علی امین گندا پور نے کہا کہ اپنے حلقے سے تو اس کا بوریا بستر گول کرچکا، سیاست کو بھی اس شر سے پاک کرکے دم لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن