سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون کی فیک خبر چلانے پر ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون سےمتعلق فیک خبر چلانے والے کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ملزم نے دوست سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی کہ برطانوی لڑکی شادی کرنے پہنچ گئی۔ پولیس سکیورٹی کے معاملات دیکھنے مطلوبہ جگہ پہنچی تو وہاں کوئی لڑکی نہیں تھی۔پولیس نے گلاب خان سالار زئی کے خلاف غلط معلومات پھیلانے پر مقدمہ درج کر لیا۔