دبئی کے میوزیم میں بینظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی تقریب، بلاول بھی شریک ہوں گے

Jul 30, 2023 | 14:55

وزیرخارجہ بلاول بھٹو  زرداری آج دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں اپنی والدہ اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔بینظیر بھٹو کامومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں کسی پاکستانی شخصیت کے رکھے جانے والا پہلا مجسمہ ہوگا جس کی تقریب رونمائی آج بروز  30 جولائی ہوگی۔دو مرتبہ  پاکستان کی وزیراعظم رہنے والی بے نظیر  بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن تھیں، بینظیر کو  27 دسمبر 2007  کے روز  راولپنڈی میں 54 سال کی عمر میں انتخابی مہم کے دوران شہید کر دیا گیا تھا۔پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان  کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی اور دیگر سفارتی حکام نے ان کا استقبال کیا۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات کے  وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زید النیہان سےملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک امارات تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،  وزیر خارجہ بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات کے صدرکے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔

مزیدخبریں