بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں. مغربی لہر بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے،جبکہ بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی تازہ لہریں آنے کا امکان ہے۔اس حوالے این ڈی ایم اے نے سکھر اور گڈو بیراجوں پر بڑے سیلاب کی وارننگ جاری کر رکھی ہے.کہا گیا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے. آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار سے جمعہ تک ملک کےزیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا. تاہم جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلا دھار بارش متو قع ہے۔
جبکہ اس دوران خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔