انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، جب کہیں ہو جائیں گے: محسن نقوی

گوجرانوالہ: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، جب کہیں ہو جائیں گے۔لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک پر ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ بارشیوں کے باوجود لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک اپنے مقررہ وقت میں مکمل ہوگا.بارشوں کے باعث کام میں 16 دن کی تاخیر ہوئی لیکن اسے کور کر لیا جائے گا اور گوجرانوالہ کو جلد موٹروے سے لنک کر دیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں.ہم نے کل اس کو دیکھنا ہے جو بات سامنے آئے گی ذمہ داروں کو سخت سزا ملے گی.اگر جوڈیشل انکوائری کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کریں گے۔ایک سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ یونیورسٹی کیلیے زمین منتقل کر دی گئی ہے اور یونیورسٹی کیلیے فنڈز بھی مختص کر رہے ہیں لیکن کچھ پیپر ورک رہتا ہے اس پر کام ہو رہا ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو اسپتال اور میڈیکل کالج اسپتال کے درمیان شٹل سروس چلا رہے ہیں. دونوں سرکاری اسپتالوں کو فنکشنل کریں گے اور دونوں اسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...