افریقی یونین کا حکومتی تختہ الٹنے والی نائیجر فوج کو الٹی میٹم

افریقی یونین نے نائیجر کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے فوج کو 15 روز میں واپس بیرکوں میں جانے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی یونین نے نائیجر کی فوج ملک میں فوری طور پر آئین بحال کرکے اور بلا مشروط بیرکوں میں واپس جائے جب کہ عالمی برادری نے بھی بایجر میں جمہوری حکومت کی بحالی کا مطالبہ کر دیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نائیجر میں معزول صدر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو افریقی ملک نائیجر میں فوج نے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹا تھا اور فوج کے سربراہ نے خود کو سربراہ مملکت قرار دے دیا تھا۔نائیجر میں فوجی بغاوت کے بعد ملک بھر میں پُر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔ شہریوں اور فورسز کے درمیان تصادم اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں وقت گزرنے کے ساتھ مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔


 

ای پیپر دی نیشن