جسٹس سردارطارق‘ جسٹس مظہر عالم نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں ہونے والی تقریب میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل سے بطور ایڈہاک جج حلف لیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں، وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ دونوں ایڈہاک ججز کی تعیناتی ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔ جسٹس طارق  مسعود اور جسٹس مظہر عالم رواں ہفتے سماعت کریں گے۔ دو رکنی بنچ  4 دنوں میں 38 مقدمات پر سماعت کرے گا۔ روزانہ 10 مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن