فچ رپورٹ معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششوں کی عکاس ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + خبر نگار) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری گزشتہ مہینوں میں معیشت کے استحکام کیلئے ہماری کوششوں کی عکاس ہے۔ بیان میںانہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے نے پاکستان کی درجہ بندی کی بہتری میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی معیشت کے تمام بڑے عوامل مثبت دکھائی دے رہے ہیں جس کا مطلب ہے ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ محمداورنگزیب نے کہا شرح سود کم ہو رہی ہے جو صنعت کیلئے ایک مثبت خبر ہے۔ وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب سے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی، رانا مشہور احمد خان نے وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی قرضوں کی سکیم کے بارے میں وزیر خزانہ کو بتایا، ملاقات میں سکیم کی موجود ساخت کے بارے میں بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ نے پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ایس ایم ایز کی مدد کے لیے عمدہ سکیم ہے۔ امریکہ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے نامزد سفیر کو امریکہ میں ذمہ داریاں ملنے کی مبارکباد دی۔  ٹئیر 4 اور ٹئیر 5 قرض کے زمرے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹئیر 4 "سب کے لیے لیپ ٹاپ"، بیرون ملک روزگار کے مواقع، اور ای بائیک کے اقدامات کے لیے بلاسود قرضے فراہم کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن