پی ٹی آئی کا خیبر پی کے میں مخصوص نشستیں  شہدا کے خاندانوں کو دینے کا فیصلہ

پشاور (آئی این پی ) خیبر پی کے میں مخصوص نشستوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے صوبے میں مخصوص نشستیں 9 مئی شہدا کے خاندانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستیں 9 مئی واقعات میں شہید ہونے والوں کی بیواوں کو دی جائینگی، ان میں جاوید اکاخیل ،سکندر، محمد بلال ،ابرار احمد، جاوید گل شامل ہیں جن کی بیوہ کو مخصوص نشست دی جائیگی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ مخصوص نشستیں شہدا کی بیواں کو دینے کا فیصلہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں کے فیصلہ میں الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے  کہا تھا  کہ پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی حق دار ہے۔

ای پیپر دی نیشن