انقرہ‘ تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر طیب اردگان نے عزم کا اظہار کیا ترک افواج فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردگان نے کہا ہے کہ ماضی میں ترک فوج کارروائی کے لیے جنگ زدہ نگورنو کاراباخ اور لیبیا میں داخل ہوئی تھیں اور اب ہو سکتا ہے اسرائیل میں بھی ہمیں ایسا ہی کرنا پڑے گا۔ اسرائیل میں داخل ہونے اور فلسطینیوں کی مدد کرنے کی ہمارے پاس بڑی وجہ موجود ہے۔ ہمیں یہ قدم اٹھانے کے لیے مضبوط ہونا پڑے گا۔ جبکہ اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے ترک صدر اردگان کو بیان پر دھمکی دیتے کہا ہے کہ ترک صدر‘ صدر صدام حسین کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترک صدر اسرائیل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ترک صدر کو سابق عراقی صدر کا انجام یاد رکھنا چاہئے۔ دریں اثناء اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان پر ترک حکام نے اسرائیل پر کڑی تنقید کی ہے۔ ترک حکام نے کہا کہ اسرائیل صدر اردگان کو نشانہ بنا کر اپنے جنگی جرائم چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ہماری فوج فلسطینیوں کی مدد کیئلے اسرائیل داخل ہوسکتی ہے ، ترک سدر : صدام حسین کا انجام یا رکھنا چاہتے ہٹ دھرم صیہو نی حکومت کی دھمکی
Jul 30, 2024