شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل کو سول آمریت کی شکل دیدی گئی ہے عوام کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرلئے گئے ہیں ، آزادی اظہا رائے پر قدغن لگا کر حکمران جمہوری قوتوں کی آواز دبانے کے درپہ ہیں جو جمہوری اقدار کے قتل کے مترادف ہے، تحریک انصاف کی قیادت کو جمہوری جدوجہد سے طاقت کے سہارے روکا جارہا ہے مگر انتقامی کاروائیوں کے ذریعے حکمران ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں صعوبتوں کا شکارکر کے ان کا عزم متزلزل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کامیاب نہیں ہوگی وہ قوم کے حقیقی مسیحا اور خیر خواہ ہیں جنہیں انتقامی کارروائیوں سے جھکایا نہیں جاسکتا۔