’’(ن) لیگ سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی‘‘

Jul 30, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران میاں ذیشان پرویز،ملک پرویز اقبال،شیخ عظیم جاوید،حاجی شیخ یعقوب بگا، احمد خورشید، ملک اعجاز احمد، میاںتنویر احمد ،حاجی میاں عبدالرشید،میاں خالد عباس، اکبر علی چوہان، رانا مہران فیاض ، حافظ سمیع الیاس نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی پارٹی قیادت نے ہمیشہ ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی پر بھرپور توجہ دی اور ریاستی مفادات کے حصول کی خاطر سیاسی و پارٹی مفادات کو قربان کیا اور اب بھی حکومت درپیش بحرانوں سے ملک و قوم چھٹکارا دلانے کی دن رات جدوجہد کررہی ہے جسے سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی جوں جوں پاکستان اپنے پاؤں کھڑا ہورہا ہے اور معیشت سنبھل رہی پی ٹی آئی کی سازشیں اور الزام تراشی بڑھ رہی ہے یہ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کی خاطر تحریک انصاف کی قیادت نے جو گھنہاؤنا کھیل کھیلا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

مزیدخبریں