آئی پی پیز کے تمام عوام دشمن معاہدے ختم کیے جائیں: جلیل احمد شرقپوری 

شرقپورشریف ( نامہ نگار ) سابق ممبر قومی اسمبلی و ضلع ناظم شیخوپورہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ عالیہ شرقپور شریف سے ہم جماعت اسلامی کے مارچ کی پرزور حمایت کرتے ہیں جو عوام کی تکلیف کو مدنظر رکھ کے مارچ کیا جا رہا ہے حکمرانوں کو جگانے کے لیے حکمرانوں کی توجہ کے لیے اور حکمرانوں کو عقل دینے کے لیے اور میرا بطور خاص یہ مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز کی تمام عوام دشمن معاہدے کینسل کیے جائیں اور اگر یہ ظالمانہ فراڈ معاہدے انٹرنیشنل لاء کے مطابق ختم کرنا ناممکن ہو تو پھر جنہوں نے یہ معاہدے کئے ہیں۔ ان حکمرانوں کو اور افسروں کو جنہوں نے عوام دشمن معاہدے کئے ہیں انہیں سزائے موت دی جائے تاکہ عوام کے مرنے سے پہلے یہ غداران وطن اپنے انجام کو پہنچ جائیں ۔ اسی طرح گریڈ 18 سے اوپر کے افسران 19 گریڈ میں جانے سے پہلے یہ عہد کریں کہ میں اگر 19 گریڈ میں چلا گیا تو پھر مرتے دم تک پاکستان نہیں چھوڑ سکتا ۔

ای پیپر دی نیشن