شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی نے سی پیک پر حملہ کیا جس کے ذریعے پاکستان میں چینی کمپنیوں کی جانب اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری آ نا تھی، ریلوے ٹریکس، فیکٹری زونز، اور ایئر پورٹس بننے تھے، اس منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ پاکستان کی ترقی اور چین سے مثالی دوستی کو نقصان پہنچایا جاسکے یہ ٹولہ ملک کا خیر خواہ نہیں حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرکے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے جو نقصان پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو پہنچایا اس کا خمیازہ قوم آج مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے جس کا خاتمہ کرنے کیلئے موجودہ حکومت دن رات جدوجہد کررہی ہے ۔ حکومت ملکی معیشت سے کھلواڑ کرنے والوں کا راستہ روکے گی ان کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔