اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا رورل ہیلتھ سنٹر پھولنگر کا دورہ‘سہولیات کا جائزہ 

Jul 30, 2024


قصور(نمائندہ نوائے وقت)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود نے رورل ہیلتھ سینٹر پھولنگر کا دورہ کیا‘ڈاکٹرز و عملے کی حاضری اور طبی سہولیات کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی رانا امجد محمود نے رورل ہیلتھ سینٹر پھولنگر کا دورہ کر کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف، صفائی ستھرائی، میڈیسن کی دستیابی سمیت دیگر طبی سہولیات کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے بھی فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز و عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو بہتر ین طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ 

مزیدخبریں