شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما میاں بلال امجد نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی کو بڑھاوا دینے والوں کی کوشش ہے کہ پاکستانی عوام اور اداروں کو آمنے سامنے کاکھڑا کیا جائے تاکہ ملک میں جاری معاشی بحالی کے عمل کا راستہ روکا جاسکے، 2013 سے 2018 تک محمد نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا،نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈال دیا گیا اور ایک ناتجربہ کار شخص کو اقتدار پر بٹھا دیا گیا جس نے ترقی کرتے پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنا شروع کر دیں۔