شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) جنرل منیجر سوئی گیس سہیل اکرم نے کہا ہے کہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس ٹیمیں گیس چوروں کیخلاف وسیع پیمانے پر کارروائیاں کر ررہی ہیں جولائی تک 545 ڈومیسٹک اور کمرشل صارفین کے گیس چوری پر میٹر کاٹ لیے گئے ہیں 3 فیک میٹر‘ 7 ڈائریکٹ بائی پاس ، 13 ڈائریکٹ استعمال ، دو فیک لائن اور 6 ٹیمپرڈ انڈسٹریل میٹر پکڑ کر تھانوں میں مقدمات درج کرادیئے گئے ہیں اور گیس چوروں کو 28 ملین جرمانے بھی کئے گئے ہیں انہوں نے چیف انجینئر خالد نواز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کہاکہ گیس چوری جیسا گھنائونا اور مکروہ عمل قومی معیشت کیلئے ناسور ہے گیس چوری میں ملوث عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کوئی سفارش بھی قبول نہیں کی جائے گی ۔