شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ مشرف آمریت کے بعد ملک میں جمہوریت کو دوام ملا جس کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت نے لازوال جدوجہد کی جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، تمام مارشل لاء ادوار میں ترقی کرتا ملک انتہا پسندی اور دہشتگردی کا شکار ہو ا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جمہوریت کو دوام دینا ہو گی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرسکیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح جمہوریت کی بقاء کیلئے میدان عمل میں ہے تاہم سیاسی قوتوں کو بھی جمہوری اقدار کو فروغ دینے اور جمہوری رویئے اپنا نا ہوں گے تاکہ جمہوری عمل کو لاحق خدشات کا تدارک ہوسکے، ضیاء آمریت کیخلاف شہادتیں پیش کرنے، کوڑے کھانے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنیوالے جیالے ملکی جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔