شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف ماہر معالج ڈاکٹر سجاد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سیاسی مفادات کو ترک کر کے اجتماعی قومی مفادات کو ترجیح دیں اور تنقید برائے تنقید کی بجائے تعمیری سوچ اپنا کر ملک میں سیاسی استحکام کی فضا کو فروغ دیں یہ موجودہ حالات کا اہم تقاضا اور سیاسی رہنمائوں کی کلیدی ذمہ داری ہے، ملک دشمن قوتیں پاکستان کو تختہ مشق بنا کر کمزور کرنا چاہتی ہیں جن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو کردار ادا کرنا اور پاکستانی قوم کو بھی اتحاد ویگانگت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ داخلی مسائل پر بھرپور توجہ دینے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے بھی موثر و مربوط لائحہ عمل مرتب کرے ۔
سیاسی جماعتیں اجتماعی قومی مفادات کو ترجیح دیں: ڈاکٹر سجاد حسین
Jul 30, 2024