پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا قیامت تک قائم و دائم رہے گا :بلال ورک 


نواں کوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری، سابق تحصیل ناظم انجینئرچوہدری بلال ورک نے کہا ہے کہ پاکستان باشعور افراد کا ملک ہے جس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اس کے جری و بہادر اور باصلاحیت فوجی جوان کر رہے ہیں جو عوام کے محفوظ کل کی خاطر اپنا آج قربان کر رہے ہیں افواج پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک دشمن عناصر کے آلہ کار ہیں ۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا جو قیامت تک قائم و دائم رہے گا ۔

ای پیپر دی نیشن