پنڈی بھٹیاں:مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 11افراد زخمی

پنڈی بھٹیاں+حافظ آباد(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت )مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 11افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق رستم سرگانہ گروپ اور منصب عرف منصبی گروپ میں دیرینہ رنجش کی بناء پر لڑائی جھگڑا ہوا اور دونوں گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو ا جس کے نتیجہ میں منصب گروپ کا فیصل ولد محمد اسلم نامی نوجوان فائر لگنے سے موقع پر جا ں بحق ہو گیا۔ جبکہ شعیب ،علی زین،رسولاں بی بی،نوراں بی بی ،قیصر ،عظمیٰ ،صغراں بی بی ،رانی،اظہر ،ناصر ،آسیہ فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں لایا گیا جبکہ شعیب اور علی زین کو شدید زخمی حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیاتھانہ صدر پولیس کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن