گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پولیس کی مبینہ ملی بھگت یا محکمانہ غفلت ‘بازار تھانیوالا میں کھلے عام تیزاب و خطرناک کیمیکل کی فروخت ‘تیزاب کے خطرناک دھواں نے علاقہ مکینوں سمیت بازار کے دوکانداروں اور رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ بزرگ ‘معصوم بچوں و خواتین اور دیگر بیمار افراد تیزابی دھواں کی خطرناک بدبو سے مزید جان لیوا صورتحال سے دو چار ہو رہے ہیں مگر تھانہ کوتوالی پولیس اور متعلقہ محکمہ خطرناک کیمیکل اور تیزاب وغیرہ کی کھلے عام فروخت بارے کارروائی سے گریزاں ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین صورتحال کا سخت نوٹس لیا جائے تاکہ اہل علاقہ تیزاب کے زہریلے دھواں سے خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے سے محفوظ رہ سکیں ۔